پاکستان ریلویز کا کراچی تا راولپنڈی پرتعیش سیلون سروس کا اعلان

217
لاہور:وزیر ریلوے شیخ رشید افطار ڈنر کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
لاہور:وزیر ریلوے شیخ رشید افطار ڈنر کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

اسلام آباد(صباح نیوز) حکومت کی طرف سے ریلویز آمدن بڑھانے کے سلسلے میں مسافروں کے لیے پرتعیش سیلون متعارف کروادیے گئے ،مسافر راولپنڈی سے لاہور،کراچی اورلاہورسے کراچی کے درمیان بکنگ کرواسکیں گے ،سیلون 3 مسافروں کے لیے ہے ،نان اسٹاپ اورمیل ایکسپریس کے ساتھ لگایاجائے گا،سیلون میں دیے گئے سہولیات پاکستان میں کسی سفری سہولیات میں موجودنہیں ہیں،آن لائن بکنگ کی سہولت بھی موجودہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان ریلوے نے اپنی آمدن بڑھانے اور مسافروں کوپرتعیش ریلوے سفرفراہم کرنے کے لیے سیلون سروس متعارف کرادی ہے جس میں گھرساماحول فراہم کیاگیاہے ۔ سیلون میں دیے گئے سہولیات پاکستان میں فضائی وزمینی ٹرانسپورٹ کے کسی سفری سہولت میں موجودنہیں ہیں۔پاکستان ریلوے کے پاس سیلون موجود ہیں ۔سیلون میں 3 لوگ سفرکرسکتے ہیں سیلون میں علیحدہ بیڈروم جبکہ بیٹھنے کے لیے الگ کمرہ جس میں صوفہ بیڈ لگے ہوں گے ،ریفریجریٹر،مکمل کچن،جبکہ ٹرین میں نہانے کی بھی سہولت موجودہوگی ۔اگر مسافر چاہیں تو پاکستان ریلوے کی طرف سے مزیدسہولیات بھی فراہم کی جاسکتی ہیں جن میں اے سی بزنس میں 6 برتھ شامل ہوں گے لاہورسے کراچی تک یکطرفہ کرایہ نان اسٹاپ گاڑی کے ساتھ 83ہزار5 سو اور میل ایکسپریس ٹرین کے ساتھ 72ہزار8سو،لاہورسے راولپنڈی کے لیے نان اسٹاپ19ہزار3سواورمیل ایکسپریس کے ساتھ 16ہزار8سوجبکہ راولپنڈی سے کراچی کے لیے نان اسٹاپ1لاکھ 27ہزاراور میل ایکسپریس کے ساتھ 89ہزار4سوروپے میں بک کی جاسکتی ہے سیلون کوصرف سفرکے لیے ہی استعمال کیاجاسکتا ہے۔