ڈاکٹر علی الغامدی کی جانب سے حامد الاسلام خان کے لیے الوداعی افطار ڈنر

43

..

معروف کالم نویس، دانشور اور پاکستان میں متعین سابق سعودی سفارتکار ڈاکٹرعلی الغامدی نے اپنی قیام گاہ پر جدہ کی معروف اور سرگرم شخصیت، پاکستان ریپیٹریئشن کونسل (پی آر سی) کے ڈپٹی کنوینیئر، عالمی اُردو مرکز کے جنرل سیکرٹری اور مسلم ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایم ڈبلیو اینڈ ڈی او)کے سینئر رکن حامد الاسلام خان کو الوداعی افطار و ڈنر پر مدعو کیا۔ حامد الاسلام خان 4 دہائیوں سے زیادہ شپنگ لائن اور کمیونٹی کی بلا تفریق خدمات انجام دے کر عنقریب سعودی عرب کوخیر باد کہہ رہے ہیں۔
ڈاکٹر الغامدی نے حامد الاسلام خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں نے پی آر سی کی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے محصورین کی مشکلات اور کسمپرسی کے بارے میں سے سب سے زیادہ آگاہی حامد الاسلام سے حاصل کی تھی۔ مجھے ان کے جانے کا دُکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ وہ جہاں رہیں خوش و آباد رہیں۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو اینڈ ڈی او کے نگراں ابو فرحان صدیقی بھی موجود تھے جو عمرہ اور مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لیے سعودی عرب آئے ہوئے تھے