نیو کراچی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے  5سالہ بچے سمیت 3افراد زخمی

28
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے  5سالہ بچے سمیت 3افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ گیس کاغبارہ بیچنے والے کے ٹھیلے پر پیش آیا۔ نیوکراچی صنعتی ایریا سیکٹر 5G نیوکراچی میں گیس کے غبارے بیچنے والے کے ٹھیلے پر رکھا سلنڈرزبردست دھماکے کے ساتھ پھٹ گیاجس کی وجہ سے 3افراد زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیاگیا،جن میں ایک 5سالہ بچہ بھی شامل ہے۔