کرپشن و اثاثوں میں اضافہ، وزیراعظم کا مزید 3 وزرا کو نکالنے کا فیصلہ

77

اسلام آباد ( آن لائن ) کارکردگی صفر،کرپشن کی شکایات اور اثاثوں میں اضافے کی خبریں،وزیراعظم نے وفاقی کابینہ سے 3 مزید وزرا کو باہر نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ایک نہیں 2 بار خفیہ رپورٹس مل چکی ہیں جن میں 2 وزرا اور ایک معاون خصوصی کی کرپشن اور اثاثوں میں اضافے سمیت کارکردگی صفر بتائی گئی ہے۔ عمران خان نے چند رفقا سے مشورہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ معاون خصوصی جو کہ وزیراعظم کے بہت قریبی بھی سمجھے جاتے ہیں انہیں سب سے پہلے کابینہ سے باہر جبکہ دیگر2 وزیروں کو بعد میں نکالا جائے گا، نیب نے بھی خفیہ رپورٹس کی روشنی میں خفیہ تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔