امن و ترقی کے دشمن ناکام ہونگے ، فردوس عاشق اعوان

61
سیالکوٹ:وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان شہریوں کے مسائل سن رہی ہیں

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن و رقی کے دشمن اپنے مذموم عزائم میں ہمیشہ ناکام ونا مراد رہیں گے ۔ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہے پوری قوم امن و امان نافذ کرنے والے سمیت شہدا کو سلام پیش کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے گوادر میں پی سی ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی
جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن و ترقی کے دشمن اپنے نامراد و مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور ہم دہشتگردوں کو شکست دے کر رہیں گے ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں پوری قوم امن و امان نافذ کرنے والے اداروں سمیت شہداء کو سلام پیش کرتی ہے ۔
فردوس عاشق اعوان