جسٹس گلزاراحمد نے بطورقائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا

153

سپریم کورٹ کے سینیئرترین جج جسٹس گلزاراحمد نے بطورقائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا۔

جسٹس عظمت سعید نے جسٹس گلزاراحمد سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اسٹاف اورسینیئروکلا نے شرکت کی۔جسٹس گلزار احمد چیف جسٹس کی وطن واپسی تک بطورقائم مقام چیف جسٹس فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس سرکاری طورپرروس کے دورے پرہیں۔