پختونخوا اسمبلی کی 16نشستوں کیلیے 438امیدوار آمنے سامنے

97

پشاور (صباح نیوز) قبائلی اضلاع میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں کے لیے3 خواتین سمیت438 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی4مخصوص نشستوں کے لیے30 اور اقلیت کی ایک نشست کے لیے9 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔الیکشن کمیشن کی فہرست کے مطابق پی کے100 باجوڑ سے25 امیدوار، پی کے 101 باجوڑ سے41 امیدوار اور پی کے102 کے لیے21 مرد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔پی کے 103مہمند سے 22 مرد اور ایک خاتون، پی کے104سے 28، پی کے 105خیبر سے27، پی کے 10سے28 مرد اور ایک خاتون، پی کے107 خیبر سے30، پی کے 108کرم سے42، پی کے109سے21مرد اور ایک خاتون امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔پی کے110ضلع اورکزئی سے 26امیدوار، پی کے111شمالی وزیرستان سے28، پی کے112شمالی وزیرستان سے26، پی کے 113جنوبی وزیرستان سے35، پی کے114 جنوبی وزیرستان سے22 اور پی کے115سابق ایف آرزریجنز کے لیے13امیدوار میدان میں ہیں۔