۔6سال کے معذور بچے کی ’’جج‘‘ بننے کی خواہش پوری

27

لاہور(نمائندہ جسارت) ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے 6سال کے ذہنی معذور بچے کی جج بننے کی خواہش پوری کردی،ایڈیشنل سیشن جج فرقان احمد نے ذہنی معذور بچے کو اپنی کرسی پر بٹھادیا۔تفصیلات کے مطابق ذہنی معذوراحمد اپنے باپ کیساتھ ایک کیس کیلیے عدالت میں آیا تھا،والد نے عدالت سے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرابچہ جج بننا چاہتا تھا۔اس پر جج فرقان احمد نے کہا کہ تو پھر آج آپ کے بچے کی جج بننے کی خواہش کو پورا کردیتے ہیں ،ایڈیشنل سیشن جج فرقان احمد نے ذہنی معذور بچے کو اپنی کرسی پر بٹھاکر اس کی جج بننے کی خواہش پوری کردی۔