کورنگی کے مختلف علاقوںمیںرمضان بچت بازارلگانے کااعلان

18

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) چیف سیکرٹری سندھ کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر کورنگی شادیہ جعفر نے فوری طور پر ضلع کے مختلف علاقوں میں رمضان بچت بازار لگانے کا اعلان کر دیا ہے تاکہ شہریوں کو منافع خوری سے نجات دلایا جا سکے تاہم انہوں نے غیر قانونی بچت بازاروں کی حوصلہ شکنی کا بھی عندیہ دیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کورنگی شادیہ جعفر کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں جتنے بھی بازار ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں لگائے جائیں گے اسکی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی اور گراں فروشی کی روک تھام کے لیے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں عوام الناس کو گراں فروشی سے بچانے کے لیے چیف سیکریٹری آفس میں چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ تمام ڈسٹرکٹ میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی نگرانی میں رمضان بچت بازار کا انعقاد کیا جائے اور اس کی مانیٹرنگ ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیار کار روزانہ کی بنیاد پر کرینگے۔اسکی رپورٹ روزانہ کمشنر کراچی آفس اور CM پور ٹل ،چیف سیکرٹری آفس میں دینگے تاکہ رمضان بچت بازار کو مانیٹر کیا جاسکے۔ان ہدایات کی روشنی میں ڈسٹر کٹ کمشنر کورنگی شادیہ جعفر نے ضلع بھر میں رمضان بچت بازار فوری طور پر لگانے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت لگائے جانیوالے رمضان بازار صرف چاند رات تک کے لیے ہیں ۔