ٹنڈو جام ٹول پلازہ پر غیر قانونی ٹیکس وصولی ختم کی جائے،محراب خان

82

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) آل ٹرانسپورٹ یونین سندھ نے ٹنڈو جام ٹول پلازہ اور کانٹے کے عملے کی جانب سے بلا جواز خود ساخاتہ ٹیکس کی صویلی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اس سلسلے میں ایسوسی ایشن آف رائٹس اینڈ ڈیولپمنٹ فار ٹرانسپورٹ کے چیئرمین محراب خان نے کہا کہ ٹنڈو جام ٹول پلاز ہ کا عملہ ٹرانسپورٹرز اور شہریوں سے غیر قانونی ٹول ٹیکس وصول کررہا ہے یہ ٹول پلازہ سندھ حکومت نے این کے بی کمپنی سے تعمیر کرایا، ٹول پلازہ کے قانون کے مطاب ساٹھ کلو میٹر کے اندر سفر کرنے والی مقامی گاڑیوں سے کوئی ٹیکس نہیں لیاجائے گا جبکہ مذکورہ ٹول پلازہ کا ٹو ل ایریا بھی ساٹھ کلو میٹر ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹر سمیت مقامی گاڑیوں سے بھی ٹیکس وصول کرنا غیر قانونی ہے۔ انہوںنے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ناجائز ٹیکس وصولی کا خاتمہ کیاجائے بصورت دیگر عید کے بعد ٹنڈ و جا م ٹو ل پلا زہ پر گا ڑ یا ں کھڑی کرکے دھر نا دیا جا ئے گا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت سندھ پر عائدہو گی۔