ریلوے کا اے سی کرایوں میں اضافے کا فیصلہ

109

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)پاکستان ریلوے نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو بہانہ بنا کر اے سی کوچز کے کرائے بڑھانیکا فیصلہ کر لیا ہے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافے کا فیصلہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافیپر کیا گیا ہے اور ریلوے کی جانب سے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جلد کیے جانے کا امکان ہے،

ذرائع کے مطابق اے سی کرایوں میں اضافہ 4 سے 10 فیصد تک کیا جارہا ہے تاہم اضافی کرایوں کا اطلاق اکانومی کلاس کے مسافروں پر نہیں ہوگا،

یاد رہے کہ ریلوے نے چند ہفتے قبل بھی تمام کلاس کے کرایوں میں خاموشی سے اضافہ کر دیا تھا جب کہ گرین لائن کا کراچی سے اسلام آباد کا کرایہ 5900 سے بڑھا کر 7000 ہزار روپے کر دیا تھا۔