ڈیرہ اسماعیل خان،کار اڈے پر دوگرپوں میں تصادم ،4 افراد شدید زخمی

72

ڈیرہ اسماعیل خان (اے پی پی) تھانہ صدر کی حدود کوکار اڈہ پر دوگرپوں میں تصادم ،لاتوں مکوں ،چاقوئوں کا بے دریخ استعمال ،دونوں جانب چار افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود کوکار اڈہ پر دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں لاتوں آہنی مکوں اور چاقوئوں کا بے دریخ استعمال کیاگیا جس کے نتیجے میں ایک جانب دین محمد ،شاد ولی اور عبدالواحد ساکنان کوکار سمیت تین افراد جبکہ دوسری جانب جاوید سکنہ مندھراں شدید زخمی ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
چشتیاں، رمضان المبارک آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 12ہوٹلوں پر جرمانے کرکے بند کرادیا گیا
چشتیاں (اے پی پی) چشتیاں میں احترام رمضان المبارک آرڈیننس کی خلاف ورزی پر شہر کے مختلف مقامات پر قائم 12ہوٹلوں کو بھاری جرمانے کرکے بند کرادیا گیا اور ہدائت کی کہ دوبارہ خلاف ورزی کرنے پرانہیں جیل بھیجا جا سکتا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں سرمد حسین اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ونائب تحصیلدار خالد محمود نے شہر کی بڑی سڑکات حاصل پور روڈ،ہائی وے روڈ،سینما روڈ،قاضی والا روڈ پر ماہ مقدس کے دوران بے روزہ داروں کو کھلا پلا رہے تھے چنانچہ ہوٹل مالکان کو بھاری جرمانے کئے اور ہوٹلوں کہ بند کرا دیا گیا۔