کراچی میں مشہور مٹھائی فروش کا کارخانہ سیل کردیا گیا،

177

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی میں مشہور مٹھائی فروش کے کارخانے پر چھاپہ مارا کر سیل کر دیا ہے۔

مٹھائی کا کارخانہ ڈھاکہ سویٹ اینڈ بیکرزکا ہے جس کی ایک برانچ گلشن اقبال راشد منہا س روڈ پر واقع ہے، جبکہ کارخانہ نیو کراچی گودھرا میں بنایا گیا ہے۔

سندھ فورڈ اتھارٹی نے کارخانے کو عارضی سیل کرکے 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا، جبکہ گندے انڈے اور کیمیکل برآمد کر لیا ہے۔

کارخانے سے گندے انڈے اور کیمیکل برآمد کر لیا ہے، جبکہ زنگ آلود مشینوں کا استعمال بھی کیا جا رہا تھا۔

دوسری جانب اونر ڈھاکہ سوئیٹس محمد انور کا کہنا ہے کہ سندھ فوڈ کی آپریشنل ٹیم نے نیو کراچی میں گودرا میں ڈھاکہ سویئیٹس کے کارخانے پر چھاپہ مارا ہے، کارخانے میں تعمیراتی کام چل رہا تھا تعمیراتی کام کے دوران کا ر خانے کی صورتحا ل خراب ملی ہے،

سندھ فوڈ اتھارٹی کے احکامات پر عملدرآمد کریں گے، کارخانہ عارضی طور پر بند کیا گیا ہے، کارخانے کی صورتحال بہتر کرکے ہی دوبارہ کام شروع ہوگا،

کارخانے کو عارضی سیل کیا گیا ہے اور پچاس ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔