دنیا کا پہلا الیکٹرک ہائی وے

130

جرمنی نے پہلا الیکٹرک ہائی وے آزمائشی طور پر کھول دیا ہے۔

دنیا بھر میں ماہرین ایندھن کے متبادل ذرائع تلاش کرنے میں مصروف ہیں جو نہ صرف اخراجات کم کرنے کا سبب بنے گا وہیں آلودگی میں بھی کمی لائے گا،جرمنی میں بھی اس ہی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک کے پہلے الیکٹرک ہائی وے کو آزمائشی طور پر کھول دیا گیا ہے۔

فرینکفرٹ کے قریب بننے والے6.2میل طویل ہائی وے کے ایک ٹریک پر اوور ہیڈ کیبلز کا جال بچھایا گیا ہے جو ٹرکوں کو دوران سفر چارج کرتا ہے۔ماہرین کے مطابق 60ملین پاونڈ کے اس پراجیکٹ کے ذریعے ایک ٹرک 62ہزار میل کا سفر طے کرکے ایک لاکھ ستر ہزار پاونڈز کی بچت کر سکے گا۔