کاشتکاروں کو سندھ حکومت کے سہارے نہیں چھوڑیں گے، ریاض حیدر

25

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) سکرنڈ میں گندم کے کاشتکاروں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ضلع نوابشاہ کے مقرر کوآرڈینٹر رکن صوبائی اسمبلی ریاض حیدر کا سکرنڈ پاسکو آفس کے گوداموں کا ہنگامی دورہ۔ اس موقع پر کاشتکاروں کی جانب سے شکایات کے انبار لگا دیے گئے، رکن قومی اسمبلی نے تمام تر تفصیلات اور دستاویزات حاصل کر کے وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر صحت کو پہنچانے کی یقین دہانی کروائی جبکہ گودام انچارج کی جانب سے ریاض حیدر کے سوالات کا جواب موبائل پر کسی بالا افسر سے جواب لے کر دیتے رہے۔ ریاض حیدر کا کہنا تھا کہ تعلقہ سکرنڈ کے کاشتکاروں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں کے گندم کے باردانہ کہ منصفانہ تقسیم نہیں کی جارہی اور گودام انچارج سیاسی بالادستی قائم کیے ہوئے جس سے غریب اور چھوٹے کاشتکاروں کو نقصان ہورہا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی غریب کسانوں کو ان کے حق سے محروم کرنا چاہتی ہے تعلقہ سکرنڈ میں 95 ہزار باردانہ کے بیگ دیے جاتے ہیں لیکن وہ کیسے تقسیم ہوتے ہیں کچھ پتا نہیں۔ کاغذی حوالے سے زیادہ تر ریکارڈ موجود ہی نہیں۔ ایک ہفتے بعد دوبارہ دورہ کیا جائے گا اور کاشتکاروں کی شکایات کو حل کروانے میں وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ کاشتکاروں کو سندھ حکومت کے سہارے نہیں چھوڑیں گے۔ دوسری جانب انچارج گودام کا کہنا تھا کہ ہم نے 15 اپریل سے باردانہ کہ تقسیم شروع کردی ہے کاشتکاروں کی لسٹ بھی آویزاں ہے خریداری اسی صورت ہوگی جب ٹینڈر ہوگا۔