جیکب آباد ،اسسٹنٹ کمشنر کا ڈرگ انسپکٹر کے ساتھ میڈیکل اسٹوروں پر چھاپا

47

جیکب آباد(نمائندہ جسارت) جیکب آبادمیں اسسٹنٹ کمشنر کا ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ میڈیکل اسٹورزپرچھاپا لائسنس زائدالمعیاد ہونے پر دو میڈیکل اسٹورز بند کرادیے گئے، میڈیکل اسٹورزمیں صفائی کا فقدان،ادویات کو مخصوص درجہ حرارت میں رکھنے کاکہاہے۔اسسٹنٹ کمشنر ناصرعباسی ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی ہدایت پر گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ناصر عباسی نے ڈرگ انسپکٹر سعید تنیوکے ہمراہ شہرکے میڈیکل اسٹورزپر اچانک چھاپے مارے تو کھلبلی مچ گئی ،ڈرگ انسپکٹرکے مطابق ضلع جیکب آباد میں 186میڈیکل اسٹورز رجسٹرڈ ہیں جس میں 125 جیکب آباد،42ٹھل اور 14گڑھی خیروکے شامل ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنرنے بتایاکہ کوثر اور ایس کے میڈیکل اسٹور کو لائسنس کی معیاد ختم ہونے پر بند کرادیاگیاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ میڈیکل اسٹورز میں صفائی کافقدان ہے نرخ کی بھی شکایات ہیں جبکہ ادویات کو مخصوص درجہ حرارت میں رکھنے کے لیے میڈیکل اسٹورزمالکان کو ہدایات جاری کی ہیں ۔