احسن آباد اسکیم 33: معمار موڑکے مصروف بازارمیں سیوریج کاپانی جمع

61

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف ،نائب طارق مجتبیٰ ،احمرخان،محمد اکرام قریشی اورجنرل سیکرٹری عرفان احمدنے کہا ہے کہ احسن آباد اسکیم 33نزد معمار موڑکے مصروف بازارکے مین روڈ پرسیوریج کا پانی تالاب کی شکل اختیار کر گیا ہے ،جس سے مکینوں کوشدیدپریشانی کاسامنا ہے ۔ گذشتہ روز گٹر کی لائن خراب ہونے کی وجہ سے گنداپانی جمع ہے،جا بجاگٹر ابلنے سے مکینوں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،تعفن سے سانس لینا محال ہوگیا۔