ملک کے حالات بدلنے کے لیے قرآن کو بطور نظام نفاذ کرنا ہوگا،فضل احد

39

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلام کا شرعی نظام ہی امن و خوشحالی کا ضامن ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کردار کو پیش کرکے معاشرے کو تبدیل کیا۔ اسلامی نظام ہی ملک میں تبدیلی لاسکتا ہے۔ملک کے حالات بدلنے کے لیے قرآن کو بطور نظام نافذ کرنا ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی ضلع غربی فضل احد نے رابطہ عوام مہم اور استقبال رمضان کے حوالے سے جامعہ تعلیم القرآن ماڑی پور میں پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔