پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں میزائل کا کامیاب تجربہ

177

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔وائس چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل کلیم شوکت نے میزائل کے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیا۔ مقامی سطح پر تیار کئے گئے میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ میزائل سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کا تجربہ پاک بحریہ کے آپریشنل صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وائس چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل کلیم شوکت نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے میزائل سسٹم کی کامیابی میں انجینئرز اور ریسرچرز کی خدمات کو سراہا۔