فواد چوہدری نے اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کے رویئے کو حیران کن قرار دیدیا

192

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کے رویئے کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کیس میں ملوث افراد کو سزا جمہوریت اور شفاف انتخابات کی بنیاد ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اصغر خان کیس کے حوالے سے کہا اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کا رویہ حیران کن ہے، وزیر داخلہ کولکھاایف آئی اےکاموقف پی ٹی آئی موقف کےبرعکس ہے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کیس میں ملوث افرادکوسزا جمہوریت اور شفاف انتخابات کی بنیاد ہے، کیس میں ایسا نہ ہوا تو بہت بڑی بدقسمتی ہوگی۔