علیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب کا وزارت داخلہ کو خط

134

نیب نے علیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق علیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے نیب نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں نیب نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی ہے۔ نیب کی جانب سے خط چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی منظوری کی بعد لکھا گیا ہے۔

نیب نے خط میں موقف اختیار کیاہے کہ علیم خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور آف شور کمپنیوں کی تحقیقات چل رہی ہیں۔ علیم خان 30 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں ۔علیم خان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔