سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2ٹارگٹ کلرز سمیت 4 ملزمان گرفتار

103

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے2ٹارگٹ کلرز سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے شہر کےمختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے2ٹارگٹ کلرز سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان  کی شناخت توحید احمد،زاہد،کامران اورابرار شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتارٹارگٹ کلر توحید احمد کا تعلق مذہبی سیاسی جماعت سے ہےجبکہ زاہد کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق توحید 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد کے قتل کرچکا ہے،گرفتار ٹارگٹ کلر زاہد سانحہ 12 مئی اور قتل کی واردات میں مطلوب تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کامران عرف برقتی کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے،ملزم سال 2013 سے پولیس مقابلے کے مقدمے میں مطلوب تھاجبکہ ملزم ابرار شاہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے،ملزم کے قبضے سے 30 بور کا پستول برآمد کیا گیا ہے۔