آکسفورڈ یونیورسٹی کرکٹ کی بنیاد پر داخلے دے گی تو یہی حال ہوگا، بلاول کا وزیراعظم پر طنز

109

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی صرف کرکٹ کی بنیاد پر داخلے دے گی تو پھر یہی حال ہوگا۔

بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کے جرمنی اور جاپان کی سرحد کو مشترکہ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جرمنی اور جاپان کی سرحدوں کو مشترکہ قرار دینا شرم کی بات ہے۔ جب آکسفورڈ یونیورسٹی صرف کرکٹ کی بنیاد پر داخلے دے گی تو پھر یہی حال ہوگا۔