وزیراعظم آپ کے 60 کروڑ کے اثاثے اربوں کے کیسے ہوگئے،مسلم لیگ ن 

135

اسلام آباد (آن لائن ) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کے 60 کروڑ کے اثاثے اربوں روپے مالیت کے کیسے ہو گئے؟ غریبوں کے پیسوں سے عمران خان، جہانگیر ترین، علیمہ باجی اور انیل مسرت کے گھر بنیں گے،گھروں کے نام پر غریب ایک روپیہ نہ دیں، قوم کوخبردار کررہی ہوں کہ گھروں کے نام پر قوم سے تاریخی فراڈ ہونے جارہا ہے،قوم کو نہیں بتایا کہ گھر کب شروع ہونگے؟ کب مکمل ہوں گے؟۔ وزیر اعظم عمران خان کے کوئٹہ میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ میچ اس لیے ہار رہے ہیں کہ آپ نالائق ہیں، دوسری ٹیم آپ سے بہتر اورلائق تھی،یہ کیسا کپتان ہے جو کہتا ہے مخالف ٹیم کی وجہ سے میں میچ ہار گیا ہوں۔عمران صاحب علیمہ باجی،جہانگیر ترین اور اپنے دائیں بائیں لوٹ مار کرنیوالوں کا شاید ذکر کر رہے تھے، آپ کے سیاسی انتقام، بغض کایہ عالم ہے کہ کوئٹہ سانحہ کے شہیدوں کا ذکر تک نہیں کیا، عوام اللہ تعالی سے رو روکے واپس پرانے پاکستان میں جانے کی دعاکررہے ہیں، عمران صاحب آپ نے ٹھیک کہا کہ گزشتہ9ماہ سے ملک کو بے دردی سے لوٹاجارہاہے ،72 سال میں ملک اتنا نہیں ڈوبا، اتنا نقصان نہیں پہنچاجو آپ نے9مہینے میں کیا ہے، آپ اتنے نالائق ہیں کہ 9 ماہ میں ایک بھی مسئلہ حل نہیں کرسکے۔ عمران صاحب ،لوگوں کو50لاکھ گھر دیں ، ایک کروڑ نوکریاں دیں عمران صاحب ڈال دیں سب کو جیلوں میں، لیکن لوگوں کو روٹی دیں چور چور، ڈاکو ڈاکو کا چورن نہیں بک رہا، لوگوں کو روٹی،روزگاراور گھر چاہیے عمران صاحب آپ کی حکومت کھڑی کب ہوئی تھی جو کوئی کوئی گرائے گاعمران صاحب آپ کی زبان، نااہلی اور نالائقی سے آپکی حکومت کبھی کھڑی نہیں ہوسکتی عمران صاحب خالی برتن صرف شور مچا سکتا ہے عمران صاحب آج پھر شہباز شریف کے گھروں کے منصوبے کو بلوچستان تک پہنچانے پر مبارکباد پیش کرتی ہوںآپ کیوں ہر روز ہارے ہوئے شخص جیسی تقریر کرتے ہیں۔