فضل الرحمن کی مثال ہر سبزی کیساتھ پکنے والے آلو جیسی ہے‘ فیاض الحسن

159

لاہور (آ ئی این پی) سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی مثال ہر سبزی کے ساتھ پکنے والے آلو جیسی ہے‘ حالات پی ٹی آئی کے نہیں آل شریف اور زرداری کے خراب ہیں‘ چودھری نثار میں سب کچھ ہے لیکن بروقت فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں۔ اتوار کو فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں اسٹیج فنکار طاہر انجم کے والد کی رسم چہلم میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے 15 سال تکبر کے پہاڑوں پر گزار دیے‘ اب حمزہ شہباز المعروف سیڑھی والی سرکار چاہتے ہیں‘ عمران خان کی حکومت ختم ہو جائے‘ مولانا فضل الرحمان کی مثال سبزیوں میں آلو جیسی ہے‘ مولانا کے حالات نازک ہیں‘ اصول کے نام پر وصول کی سیاست کرنے والے کو آج کل اپنے پلے سے کھانا پڑ رہا ہے۔