وزیراعظم ناکامی کا اعتراف کریں اور مستعفی ہوجائیں‘ فضل الرحمن

99

خیبر (آئی این پی) جمعیت علما اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نیکہا ہے کہ وزیراعظم ناکامی کا اعتراف کریں اور مستعفی ہوجائیں‘وزراتوں میں ردوبدل ناکامی کے باعث کی گئی ‘اگر وزرا ناکام ہوئے تو ان ناکام وزرا میں عمران خان بھی شامل ہیں کیونکہ وزارت داخلہ ان کے پاس تھی۔ اتوار کو ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے‘ چین ہم سے ناراض ہے‘ ایران سے بھی تعلقات خراب ہیں‘ فاٹا میں اس وقت بھی کوئی قانون نہیں ہے‘ 3 فیصد این ایف سی ایوارڈ میں سے بھی حصہ فراہم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے لیکن بڑی سیاسیجماعتیں مصلحتوں کا شکار ہیں‘ مقتدر قوتیں نااہل حکمرانوں کی پشت پناہی چھوڑ دیں کیونکہ ہم ملکی اداروں سے لڑنا نہیں چاہتے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ10سال تک چور چور اورکرپشن کے نعرے لگا کر حکومت حاصل کی‘ ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر تمہیں حکومت ملی لیکن حکومت میں آنے کے بعد مدارس پر حملہ کردیا ہے‘ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی لیکن ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔