چین نے بغیر سودکے پاکستان کو 6 ارب ڈالر قرض دیا

156

چینی سفیر ژاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستان کو چھ ارب ڈالرز قرض دیا جن پر سود صفر ہے اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے والے عناصر ترقی کے مجرم ہیں جبکہ بھارت سمیت کوئی بھی ملک سی پیک میں شریک ہوسکتا ہے۔

چینی سفیرژاؤ جنگ نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم پربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کاروبارکو آسان بنانے کی کاوشوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان کے نجی شعبے کوترقی دینے میں مدد کریں گے، پاکستان، چین تجارت میں بڑا عدم توازن موجود ہے، سی پیک مشترکہ اور باہمی فوائد پر مبنی منصوبہ ہے، دوطرفہ تجارت چین کے حق میں ہے، پاکستان اورچین کے مابین قابل بھروسہ شراکت داری موجود ہے، پاکستان سی پیک ہی نہیں ہرلحاظ سے چین کیلئے اہم ترین ملک ہے، پاکستان کی ترقی چین کی ترقی ہے اور پاکستان ہمارا اہم شراکت دارہے۔

چینی سفیرکا کہنا تھا کہ سیاسی، دفاعی، ثقافتی، کھیل، معاشی شعبہ میں تعاون بڑھارہے ہیں، آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے فیزپرجلد کام مکمل ہونے جارہا ہے، ایک سڑک، ایک راستہ منصوبے میں 115 ممالک، تنظیموں کے ساتھ معاہدے ہوئے، وزیراعظم کے دورے کے دوران فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے دوسرے مرحلہ پربات ہوگی جب کہ رشکئی میں پہلا خصوصی اقتصادی زون تک قائم کیا جا رہا ہے۔ رشکئی اسپیشل اکنامک زونزمیں 20 صنعتیں مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کرلگائی جارہی ہیں۔