پشاور میں پولیو ویکسین سے بچوں کی حالت بگڑنے کا الزام، اسپتال کو آگ لگادی

105

پشاور کے علاقے ماشو خیل میں 40 سے زائد بچوں کی حالت بگڑنے پر مشتعل افراد نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور بنیادی مرکز صحت کی عمارت کو آگ لگادی جب کہ ان کا الزام ہے کہ بچوں کی حالت پولیو ویکسین پلانے سے خراب ہوئی۔

پشاور کے علاقے ماشو خیل اسپتال میں علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کی، مشتعل افراد نے اسپتال کا مین گین توڑ دیا جب کہ بنیادی مرکز صحت کی عمارت کو آگ لگادی۔

ترجمان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا کہنا ہےکہ بچوں کی حالت تشویشناک نہیں ہے، بچوں کو قے اور سر چکرانے کی شکایت ہے۔دوسری جانب کوآرڈینیٹر ای پی آئی کامران آفریدی کا کہنا ہے کہ پولیو ویکسین سے ری ایکشن ہو ہی نہیں سکتا، ویکسین زائد المعیاد بھی نہیں ہے، تمام بچوں کی حالت نارمل ہے۔