ٗسہواگ کے بیان پر صرف ہنس ہی سکتے ہیںٗ

244

محمد حفیظ نے کہا ہے کہ سابق بھارتی کرکٹر سہواگ کے بیان پر کوئی رد عمل نہیں دینا چاہتا ہوں۔

قومی کرکٹرمحمد حفیظ نے کہا ہے کہ سابق بھارتی کرکٹر سہواگ کے بیان پرہم صرف ہنس ہی سکتے ہیں، کرکٹ کا میچ کسی سے جنگ نہیں بلکہ اس کا مطلب لوگوں کو تفریح فراہم کرنا ہوتا ہے، یہ درست ہے کہ پاک بھارت میچز شائقین کیلیے بڑی دلچسپی کا باعث ہوتے ہیں، ورلڈ کپ کے میچز میں دیگر ٹیموں کی طرح بھارت کے ساتھ میچ میں بھی بہترین کھیل سے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کریں گے۔