الجبل فائٹرز نے پہلا”آر پی ایل” ٹورنامنٹ جیت لیا

141

الجبل فائٹرز نے فائنل میں عاصم ٹائیگرز کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے “آر پی ایل” سیزن ون کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ایونٹ کے فیصلہ کن معرے میں عاصم ٹائیگرز کے 74 رنز کا ہدف الجبل فائٹرز کے اوپنر فراز خان کے شاندار 54 رنز کی بدولت باآسانی 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، فراز خان کو میچ آف دی میچ اور محمد سہیل کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

فاتح ٹیم کو 3 لاکھ روپے انعامی رقم کے ساتھ ساتھ خوبصورت ٹرافی دی گئی جب کہ الجبل فائٹرز کے اونر سردار زاہد شریف نے ٹیم کی کامیابی پر کھلاڑیوں کو 2 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔فائنل کے مہمان خصوصی صدر ڈیفکلیریا نور ابڑیجو تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔