مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ کی 81 ویں برسی عقیدت واحترام سے آج منائی جا ئے گی

64

اسلام آباد(اے پی پی) شاعر مشرق، حکیم الامت، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی 81 ویں برسی(آج) اتوار کو عقیدت واحترام سے منائی جا ئے گی۔علامہ اقبالؒ کی برسی کے حوالے سے مرکزی اور صوبائی سظح پرخصوصی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں علامہ اقبالؒ کی سیاسی، ملی اور مسلم امہ بالخصوص بر صغیر کے مسلمانوں کی بیداری کے لیے خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ علامہ اقبال ؒ کی برسی کے موقع پر مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں نے بھی خصوصی پروگرام مرتب کر رکھے ہیں جن میں شاعر مشرق کی ملی خدمات پر ان کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔شاعر مشرق علامہ اقبالؒ 9 نومبر1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور 21 اپریل 1938ء کو انتقال کر گئے۔