چودھری نثار کی شہباز شریف سے لندن میں ملاقات متوقع

92

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی لندن میں صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے جس کے بعد وہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر حلف اٹھائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چودھری نثار نے (ن ) لیگمیں مزاحمتی سیاست کا بیانیہ رد ہونے کے بعد رابطوں کا فیصلہ کیا اور اسی سلسلے میں ان کی شہباز شریف کے ساتھ لندن میں ملاقات متوقع ہے۔ چودھری نثار کی جانب سے24 اپریل کے بعد صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر حلف اٹھانے کا امکان ہے تاہم وہ فیصلہ شہبازشریف سے ملاقات کے بعد کریں گے۔ واضح رہے کہ عام انتخابات میں چودھری نثار نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا لیکن وہ قومی اسمبلی کی سیٹوں پرہارگئے تاہم وہ صوبائی نشست پر کامیاب ہوئے لیکن انہوں نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا ہے۔