پارک لین کیس: ملزم فیصل سلیم کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست

83

اسلام آباد (آئی این پی) پارک لین کیس کے ملزم سلیم فیصل نے وعدہ معاف گواہ بننے کی باضابطہ درخواست دے دی، سلیم فیصل نے نیب کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام معاملات پارک لین کی انتظامیہ کے کہنے پر کرتا رہا۔ سلیم فیصل نے انکشاف کیا کہ انٹرنیشنل بزنس اینڈ شاپنگ سینٹر نامی پلازہ پر اربوں روپے کا قرض لیا گیا اور پھرڈیفالٹ کروا کر قرضہ خورد برد کیا گیا۔ قومی احتساب بیورو کی جانب سے سلیم فیصل کی گرفتاری کے بعد انہیں احتساب عدالت میں جج محمد بشیر کے سامنے پیش کیا گیا تھا، جہاں عدالت نے انہیں 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔ نیب کی جانب سے پارک لین کیس میں فرنٹ کمپنی کے ڈائریکٹر اقبال نوری خان کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔