پی آئی اے کا بلک ہیڈ سیٹوں پر اضافی رقم وصول کرنے کا فیصلہ

156

پی آئی اے انتظامیہ نے بلک ہیڈ سیٹوں پر اضافی رقم وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا،اس اقدام سے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی جانب سے اندرون اور بیرون بلک ہیڈ سیٹوں پر اضافی رقم وصول کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے، کشادہ سیٹوں کا نارتھ امریکہ 5، لندن یورپ 3، گلف ممالک 2 اور اندرون ملک پروازوں پر 1 ہزار روپے اضافی لیا جائے گا۔

ترجمان پی آئی اے بلک ہیڈ سیٹیں کشادہ ہونے کی وجہ سے آرام دہ ہوتی ہیں جو اس حکم نامے سے پہلے سفارشی اور من پسند افراد کو دی جاتی تھیں لیکن اب بلک ہیڈ سیٹیں سفارش کے بجائے اضافی رقم کی ادائیگی پر ملیں گی، سی ای او ارشد ملک سفارشی کلچر کا خاتمہ چاہتے ہیں اور اس اقدام سے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔

واضح رہے قومی ایئرلائن کے 777 طیاروں میں 40 اور اے320 میں 12 بلک ہیڈ سیٹیں ہوتی ہیں۔