وزیراعظم عمران خان کی سری لنکا میں دھماکوں کی مذمت

169

وزیراعظم عمران خان کی سری لنکا میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے خلاف سری لنکا کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والے دھماکوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے سری لنکا کی عوام سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان سری لنکا کے ساتھ ہے۔

اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھی اپنے پیغام میں ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کی ہے۔ڈاکٹر محمد فیصل نے چرچ، ہوٹلوں میں دھماکوں سے قیمتی جانوں کے نقصان پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں پاکستان حکومت سری لنکا کے ساتھ کھڑی ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان حکومت دہشت گردی کے خلاف سری لنکا کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔ وزیر خارجہ نے دھماکوں کے نتیجے میں جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اورعوام دکھ کی اس گھڑی میں سری لنکا کے ساتھ ہے۔