شاعر مشرق کو دنیا سے رخصت ہوئے 81 برس ہوگئے

127

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی 81 ویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

مفکرپاکستان ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کو دنیا سے رخصت ہوئے 81 برس بیت گئے لیکن ان کی شاعری میں چھپی فکری سوچ آج بھی پاکستانیوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ ملک بھر میں شاعر مشرق کی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے ۔

 بادشاہی مسجد کے سائے میں آرام فرمانے والے علامہ محمد اقبال سے محبت اور عقیدت رکھنے والوں کی آمد کا سلسلہ صبح سے جاری ہے۔انتظامیہ نے علامہ محمد اقبال کی برسی کے موقع پر مزار کے گرد سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں۔