گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان صدارتی نظام کی حمایت میں آگئے

156

ملک میں ایک بار پھر صدارتی نظام کی گونج ہے اور گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان نے صدارتی نظام کی حمایت کی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ پارلیمانی نظام میں بہت سمجھوتے کرنا پڑتے ہیں  اور بلیک میل ہونا پڑتا ہے اس لیے صدارتی نظام بہتر رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مؤثر حکومت کے لیے اہل لوگوں کو حکومت میں شامل کرنے کا اختیار ہونا چاہیے۔