نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سےآئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی 2019 کی نقاب کشائی

259

نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے اپنے ہیڈ آفس میں انٹرنیشنل کرکٹ چیمپئن شپ (آئی سی سی) ورلڈ کپ ٹرافی 2019 کی نقاب کشائی کی اور ایسا قدم اٹھانے والے دنیا کے پہلے بینک ہونے کی مثال ایک بارپھر قائم کی،این بی پی کے پریذیڈنٹ ،جناب عارف عثمانی نے جانب عزیز قاسم علی چیئرمین گو لوٹ لو کے ہمراہ این بی پی صارفین کے درمیان آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی کی نقاب کشائی کی،آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی 2019 لانچ کرنے کی تقریب میں این بی پی کی سینئر انتظامیہ، بشمول جناب عارف عثمانی ،پریذیڈنٹ اور سی ای او این بی پی، گروپ ہیڈ پیمنٹ سروسز اینڈ ڈیجیٹل بینکنگ ،جناب محمد فاروق، ایس ای وی پیز/گروپ چیفس اور جناب نبیل اسلم، ہیڈ آف ڈیبٹ اینڈ پری پیڈ کارڈز، جناب عمران ظفر ملک، ہیڈ انوویشن اینڈ ای بینکنگ نے چیئرمین گو لوٹ لو، کنٹری ہیڈ یونین پے انٹرنیشنل اور این بی پی کے صارفین اورمشہور و معروف سابقہ ٹیسٹ کرکٹر اور دیگر کرکٹرز اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی تقریب شرکت کی ۔شرکاء نے نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر دفتر میں آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی 2019 دیکھنے میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور ورلڈکپ سے بہت پہلے یہ ٹرافی دیکھنے کا موقع فراہم کرنے پر این بی پی کا شکریہ ادا کیا۔