کرتار پور راہداری پر پاک بھارت مذاکرات آج ہوں گے

143

اسلا م آباد (صباح نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہداری پر مذاکرات کا اگلا دور آج منگل کو زیرو پوائنٹ پر ہوگا۔ ملاقات میں سڑک کی تعمیر، باڑ اور نقشوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے وزارت خارجہ، مذہبی امور اور ایف ڈبلیو او کے حکام شریک ہونگے۔