جدید ٹیکنالوجی کادور بڑا چیلنج ہے‘فواد چودھری

141
اسلام آباد۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری تقریب سے خطاب کررہے ہیں
اسلام آباد۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری تقریب سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئندہ دور جدید ٹیکنالوجی کا ہوگا جس میں پاکستان کو بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہو گا۔ ڈیجیٹل ایڈور ٹائیزنگ ہمارا روایتی طریقہ کار ختم کر رہی ہے ملک میں میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنا رہے ہیں جس سے ہمارے بچے جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق سے آراستہ ہوں گے۔ان خیالات کاظہار انہوں نے نجی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے روز مرہ کے معاملات آسان ہو رہے ہیں اور روزگار کے مواقع کم ہو رہے ہیں، جدیددورمیں ملازمتوں کے زیادہ مواقع پیدا کرناچیلنج ہے۔پاکستان میں ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے ہواوے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔