کے کے ایف منی لانڈرنگ‘ ایف آئی اے کو 7مئی تک مہلت مل گئی

93

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ ایم کیو ایم کے رفاعی ادارے کے کے ایف کے نام پر منی لانڈرنگ کرنے کا معاملہ ،عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے مہلت طلب کرنے پر سماعت سات مئی تک ملتوی کردی،سابق سینیٹر ایم کیو ایم احمد علی کی ذاتی بینک اکاؤنٹ بحالی کی درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں ایف آئی اے نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت
طلب کیایف آئی اے کی جانب سے مہلت مانگنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کی عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر جواب جمع نہ کرایا تو اکاؤنٹس کھولنے کا حکم جاری کردیں گے،سابق سینیٹر احمد علی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے سابق سینیٹر احمد علی کا بینک اکاؤنٹ منجمد کر رکھا ہے۔ ایف آئی اے تعاون نہیں کر رہا، ایف آئی اے نے عدالتی احکامات کے بغیر بینک اکاؤنٹ منجمد کردیا، کے کے ایف کے پیسے اکاؤنٹ میں موجود مگر ان پیسوں کا غیر قانونی استعمال نہیں کیا، درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ احمد علی ضمانت پر اور ٹرائل کا باقاعدگی سے سامنا کررہے ہیں،منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ارشد وہرا سمیت دیگر ملزم عدالتوں سے مفرور ہیں،ایف آئی اے منی لانڈرنگ میں نامزد ایم کیوایم کے دیگر رہنماؤں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہا،ایف آئی اے کو بینک اکاؤنٹ کھولنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے مزید سماعت 7 مئی تک ملتوی کردی ۔