مسجد ابراہیمی کو بموں سے اڑانے کی صہیونی سازش ناکام

202
اسرائیلی آباد گاروں کی ایک اور نئی شر انگیزی سامنے آئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہودی آباد کاروں نے الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے داخلی دروازے کے قریب بم نصب کر دیے
مقامی ذرائع نے بتایا کہ درجنوں یہودی آبادکاروں‌ نے مسجد ابراہیمی پر دھاوا بولا اور مسجد کے داخلی دروازے پر بم نصب کر دیا۔ بعد ازاں فلسطینی شہریوں کی نشاندہی پر بم برآمد کیا گیا۔
ادھرغرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک اسکول کے باہر بھی یہودی آبادکاروں نے بم نصب کردیا۔ تاہم پھٹنے سے قبل ہی پکڑ لیا گیا اور صہیونی دہشت گردوں کی خطرناک سازش ناکام ہوگئی۔