مستونگ : مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ، 11 افراد جاں بحق

201
متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جو کراچی سے کوئٹہ جا رہا تھا

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں آر سی ڈی شاہراہ پر مسافر وین اور ٹرک کے مابین تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔ 
متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کراچی سے کوئٹہ جا رہے تھے۔ جاں بحق و زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وین ڈرائیور نے تیزرفتاری سے ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی جس کے نتئجے میں وین بےقابو ہو کر ٹرک سے جا ٹکرائی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو کوئٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔