ریٹائرڈ خواتین کو پیارے کا استقبالیہ

184

پی آئی اے ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے فلائٹ سروسز کی ریٹائرڈ خواتین کو استقبالیہ دیا گیا جس میں سینڈرا لائل، شیریں حسین، شاہین عثمان اور دیگر خواتین نے شرکت کی، جبکہ پیارے کے صدر محمد یونس کاکاخیل، قائم مقام جنرل سیکرٹری شیخ مجید، سینئر نائب صدر محمد اعظم، نائب صدر فرید پرویز، نائب صدر ملک محمد اسلم، رابطہ سیکرٹری فرحت چشتی، قاضی عبدالرحمن، احسن غازی اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب میں صدر محمد کاکاخیل نے خواتین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پیارے بلاتفریق جنس، رنگ، نسل و مذہب سب کی خدمت کررہی ہے اور خواتین کے لیے ہم نے باقاعدہ بیوہ کے لیے بھی ایک سسٹم بنوایا ہے اور اب پنشن میں جلد اضافہ ہوگا اس میں بھی بیوہ کے لیے باقاعدہ نظام بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پیارے سے ٹکٹ، کمیوٹیڈپنشن، اور انشورنس کے لیے بھی آواز اُٹھائی گئی ہے۔ خواتین کی جانب سے سینڈرا لائل، شیریں حسین اور شاہین عثمان نے پیارے کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہماری بہت اچھی حوصلہ افزائی کی۔ نائب صدر فرید پرویز، قائم مقام جنرل سیکرٹری شیخ مجید اور سینئر نائب صدر چودھری محمد اعظم نے بھی شکریہ ادا کیا۔