شریف خاندان نے پاکستان میں کرپشن کی داغ بیل ڈالی،فواد چوہدری

83

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فوادچودھری نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے پاکستان میں کرپشن کی داغ بیل ڈالی،پیٹی بندبھائی ان سے زیادہ تیز نکلے اور پورا بینک ہی خرید کرسندھ میں نیٹ ورک بنالیا ، بلاول بھٹو کے اخراجات، ایان علی کے ٹکٹ بلاول ہاؤس کا خرچہ بھی انہی اکاؤنٹس سے جاتا رہا، بختاور کی سالگرہ کا خرچہ بھی انہی اکاؤنٹس سے گیا۔ اتوارکووزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کے ساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کا طریقہ متعارف کروایا، جعلی اکاؤنٹس بنائے ان میں پیسے ڈالے گئے ،یہ پیسے حوالہ ہنڈی کے ذریعے باہر بھیجے گئے، 2000 ء میں مجسٹریٹ کے سامنے اسحاق دار اعتراف جرم کرچکے ہیں مہنگائی اور معاشی عدم استحکام کے ذمے دار شریف خاندان اور آصف زرادری ہیں ۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ 1947ء سے 2008ء تک ملک کا کل قرض37 ارب ڈالر تھا۔ 2008ء سے 2018ء تک یہ قرضہ 97 ارب ڈالر تک چلا گیا۔ 10 سالوں میں 60 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ۔اس سارے عرصے میں پاکستان پر دو خاندان شریف خاندان اور زرداری خاندان حکمران رہے۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں