بہاؤ الدین زکریا اپیکسپریس اڑانے کی کوشش ناکام اللہ حفاظت کررہا ہے،شیخ رشید

98
کراچی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں، چھوٹی تصویر میں زخمی ہونے والے ملازم کی عیادت کررہے ہیں
کراچی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں، چھوٹی تصویر میں زخمی ہونے والے ملازم کی عیادت کررہے ہیں

کراچی/ٹھٹھہ (کراچی اسٹاف رپورٹر+صباح نیوز)کراچی سے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین بہاالدین زکریا ایکسپریس اور ہزارہ ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ،ٹرینیں روک لی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق جنگ شاہی اور دھابیجی کے درمیان ریلوے ٹریک پر نصب بم برآمد کرلیا گیا جس کے بعد کراچی سے اندورن ملک جانے والی اور لاہور اور راولپنڈی سے کراچی آنے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا۔ذرائع کے مطابق تخریب کاری کے اس واقعے میں نامعلوم دہشت گردوں نے کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو نشانہ بنانے کے لیے دھابیجی اور جنگ شاہی کے درمیان ٹریک پر ریمورٹ کنٹرول بم نصب کیا۔ایس ایس پی کے مطابق ٹھٹھہ میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نہ ہونے کی وجہ سے حیدرآباد سے بی ڈی ایس کے اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا جنہوں نے بم کو ناکارہ بنا دیا ، سرچنگ کے بعد ٹریک کلیئر کر دیاگیا اور ٹرینوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ۔دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کراچی سید مظہر علی شاہ اور دیگر کے ساتھسٹی ریلوے اسٹیشن میں منعقدہ تقریب میں ٹرین انجن میں آگ لگنے سے جاں بحق ہو جانے والے اسسٹنٹ ڈرائیور راشد الرحمان کے اہل خانہ کو10لاکھ روپے کا امداد چیک دیا اور راشد الرحمان کے بھائی کو ریلوے میں ملازمت دینے کا اعلان کیا۔ زخمی ٹرین ڈرائیورمحمد نعیم کو 5لاکھ روپے دینے اور علاج کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو انتخابات میں ہیر پھیر نظر آئی تو وہ پاکستان میں دہشت گردی کرے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی مسائل کو حل کریں گے۔ ریلوے ٹریک کی حفاظت اللہ تعالیٰ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ 9 سال سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے،سرکلر ریلوے کا ابھی کوئی پلان ترتیب نہیں دیا گیا۔ سرکلر ریلوے کا ابھی کوئی ڈئزاین نہیں ہے نہ کوئی فزیبلٹی موجود نہیں ہے۔اگر سرکلر ریلوے عمران خان اور شیخ رشید کے دور میں نہیں بنا تو قیامت تک نہیں بنے گی سب جھوٹ بولتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے ڈویژن کراچی میں 1600 ملازمتیں دینے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے ملازمین کی تعداد ایک لاکھ ہے جبکہ ڈیڑھ لاکھ افراد کو پنشن دے رہے ہیں۔ اسی طرح ایم ایل ون میں بھی ڈیڑھ لاکھ افراد نوکریاں ملیں گی۔ مزدور ہی پاکستان ریلوے کی اصل طاقت ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نے 24 ٹرینیں چلا دی ہیں جبکہ مزید 16 ٹرینیں بھی جلد چلا دی جائیں گی۔