پاکستان مزید 100 ماہی گیر آج بھارت کے حوالے کرے گا

92
کراچی: پاکستان کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے طورپر رہا کیے گئے بھارتی ماہی گیر وطن واپسی کے لیے ٹرین میں سوار ہورہے ہیں
کراچی: پاکستان کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے طورپر رہا کیے گئے بھارتی ماہی گیر وطن واپسی کے لیے ٹرین میں سوار ہورہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت مزید 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا۔ اتوار کو رہا کیے گئے بھارتی ماہی گیر بذریعہ ٹرین کراچی سے لاہور روانہ ہوگئے، آج واہگہ بارڈر کے راستے اپنے وطن لوٹ جائیں گے۔ دفترخارجہ نے رواں ماہ 360 بھارتی قیدیوں کو 4 مراحل میں رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ رہائی پانے والے بھارتیوں میں 355 ماہی گیر اور 5 عام شہری شامل ہیں۔ 8 اپریل کو 100 بھارتی ماہی گیروں کی پہلی کھیپ کو رہا کیا گیا تھا۔ اب 22 اپریل کو مزید 100 ماہی گیر جبکہ 29 اپریل کو55 ماہی گیر اور5 عام شہری کیے جائیں گے۔ یاد رہے یکم جنوری 2019ء میں پاکستان اور بھارت کے مابین قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا تھا۔ جس کے مطابق پاکستان کی مختلف جیلوں میں 537 بھارتی شہری قید ہیں جن میں 54 عام شہری جبکہ 483 ماہی گیر شامل ہیں جبکہ بھارتی جیلوں قید پاکستانی شہریوں کی تعداد 347 ہے جن میں 249 عام شہری اور 98 ماہی گیر شامل ہیں۔