ملک میں مرتد سے متعلق شرعی سزا نافذ کی جائے‘ مجلس احرار اسلام

35

لاہور (آن لائن) مجلس احرار اسلام پاکستان کے شعبہ تبلیغ تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتما م تربیت المبلغین ایوان احرار میں خطاب سے کرتے ہوئے مولانا سید انیس الرحمن شاہ، مولانا محمد مغیرہ اور پر وفیسر سمیر ملک نے کہا ہے کہ ملک میں مرتد سے متعلق شرعی سزا نافذ کی جائے‘عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس ہے‘ فتنہ قادیانیت کا تعاقب دین کا اہم شعبہ ہے‘ اس فتنے سے نسل نو کو بچانے کے لیے علما کرام کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کے بحیثیت انسان مخالف نہیں‘ نہ ان کی عزت وآبرو کے دشمن ہیں لیکن ان کے مکرو فریب سے بچنا ہم اپنا قدرتی حق سمجھتے ہیں‘ یہ لوگ استعماری قوتوں کے کھلے ایجنٹ ہیں اور ان کا وجود مسلمانوں کے لیے زہر قاتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فتنہ انگریز نے مسلمانوں کے دلوں سے جذبہ جہاد ختم کرنے اور مسلم ممالک کی جاسوسی کے لیے ایجاد کیا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات میں مرتد کی شرعی سزا نافذ کی جائے۔