ناکام لوگ جمع کرنے سے نیا پاکستان نہیں بنایا سکتا، راشد نسیم

84
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں

لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے منصورہ میں جاری مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بار بار آزمائے ہوئے ناکام لوگوں کو جمع کر کے نیا پاکستان نہیں بنایا جاسکتا ۔ موجودہ حکومت نے سابق حکومتوں کے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور لوگ کھانے کے ایک ایک لقمے کو ترس رہے ہیں ۔ ایک عرصے سے ایک دوسرے کی بانہوں میں بانہیں ڈال کر اقتدار کے مزے لوٹنے والے تبدیلی نہیں لاسکتے ۔ یہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کا ہی تسلسل ہے ۔ حقیقی تبدیلی صرف دین فطرت سے آسکتی ہے اور آج امریکا سے پاکستان تک پوری دنیا کو ایسی تبدیلی کی ضرورت ہے ۔راشد نسیم نے کہاکہ اسلام انسانیت کی فلاح کا ضامن ہے ۔ نیوز ی لینڈ کی مسجد میں شہید ہونے والوں کی ماؤں اور بیواؤں نے جس صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا ہے یہ صرف اسلام کا درس ہے اسی درس کی ضرورت دنیا بھر کے انسانوں اور خاص طور پر خواتین کو ہے ۔