سلیکٹڈ وزیراعظم سیاستدانوں اور سیاست کو بدنام کر رہے ہیں، چانڈیو

86

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے وفاقی وزرا کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سرکار آج بھی کنٹینر پر کھڑی ہے۔ وزرا کی آج کی پریس کانفرنس اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے۔ خان صاحب احتساب کرنا ہے تو پہلے اپنے گھر سے شروع کریں۔ سلیکٹڈ وزیراعظم سیاستدانوں اور سیاست کو بدنام کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے احتساب کا حشر بھی سیف الرحمان اور مشرف کے احتساب جیسا ہوگا۔ جب حکومت کو کہیں ناکامی ہوتی ہے توجہ ہٹانے کیلیے الزامات کی بوچھاڑ کردیتی ہے۔ سارا معاملا 18ویں ترمیم اور صوبوں سے حقوق چھیننے کا ہے۔ چیئرمین بلاول زرداری کہہ چکے ہیں کہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ صدر زرداری نے ماضی میں بھی مقدمات کا سامنا کیا اور اب بھی کر رہے ہیں۔ پی پی قیادت ہمیشہ جھوٹے مقدمات سے بری ہو کر سرخرو ہوئی اب بھی ہوگی۔ ہمیں عوام کی طاقت پر یقین ہے ان کا ہر میدان میں مقابلہ کریں گے۔